پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ پارٹی کا مقصد اقتدار حاصل کرنا نہیں بلکہ اصولوں کی حفاظت اور انصاف کی جنگ لڑنا ہے۔
اسلام آباد میں اپوزیشن کی دو روزہ قومی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں اکٹھے ہو کر آگے بڑھنا ہوگا اور ان لوگوں کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا جن کی آواز سننے والا کوئی نہیں، خاص طور پر غریب طبقے کے لیے۔
سلمان اکرم راجہ نے بتایا کہ ملک کے 60 فیصد بچوں کو صاف پانی میسر نہیں اور 40 فیصد بچوں کی گروتھ کمزور ہے، جس سے ان کی صحت اور مستقبل متاثر ہو رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج وہ عدالت گئے جہاں سماعت ہونی تھی، لیکن توشہ خانہ ٹو کیس کا فیصلہ اچانک سنایا گیا، جس کی انہیں توقع نہیں تھی۔
سلمان اکرم راجہ: ہم اقتدار کے لیے نہیں، اصولوں کے لیے لڑ رہے ہیں








