جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اتوار، 21 دسمبر کو لیاری میں “تحفظ دینی مدارس” کانفرنس سے خطاب کریں گے۔ ترجمان جے یو آئی سمیع سواتی کے مطابق مولوی عثمان پارک میں کانفرنس کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور اس میں وفاق المدارس العربیہ کے صدر مفتی محمد تقی عثمانی بھی خصوصی طور پر شریک ہوں گے۔
جے یو آئی سربراہ 22 دسمبر کو کراچی میں “اتحادِ امت سیمینار”، 23 دسمبر کو لاڑکانہ میں “جامعہ اشاعت القرآن والحدیث کانفرنس” اور 24 دسمبر کو منزل گاہ سکھر میں “تحفظ مدارس دینہ کانفرنس” سے بھی خطاب کریں گے۔ تینوں اجتماعات کی صدارت صوبائی امیر مولانا عبدالقیوم ہالیجوی کریں گے۔
ترجمان کے مطابق لیاری جلسہ کراچی کی سیاسی اور دینی تاریخ میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا اور جے یو آئی کارکنان کراچی ساؤتھ آمد پر مولانا فضل الرحمان کا شاندار استقبال کریں گے۔









