بھارت نے نوآبادیاتی دور کی آخری نشانیاں ختم کرنے کی جانب ایک اہم قدم اٹھایا ہے۔ بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کے حکم پر راشٹرپتی بھون (صدارتی محل) سے برطانوی فوجی افسران کی 96 تصاویر ہٹا دی گئیں اور ان کی جگہ بھارتی جنگی ہیروز کی تصاویر لگا دی گئیں۔
برطانوی اخبار ٹیلی گراف کے مطابق حکومت نے اس اقدام کو “غلامی کی ذہنیت سے نجات” قرار دیا ہے۔ ہٹائی گئی تصاویر میں برطانوی وائسرائے لارڈ ماؤنٹ بیٹن کے ذاتی عملے کے رکن کیپٹن پیٹر بیکن اور متعدد اعلیٰ فوجی افسران شامل تھے۔
اس اقدام کو بھارت میں نوآبادیاتی تاریخ سے مکمل لاتعلقی اور خودمختاری کی علامت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
بھارت نے صدارتی محل سے برطانوی فوجی تصاویر ہٹا دیں








