گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے کہا ہے کہ اگر گلگت بلتستان کو نیشنل فنانس کمیشن (این ایف سی) میں شامل کیا جائے تو کسی کو پریشانی کی ضرورت نہیں۔
چنیوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مطالبہ کیا کہ گلگت بلتستان کو صوبہ بنایا جائے اور این ایف سی ایوارڈ دیا جائے، ساتھ ہی صوبے کی سیٹیں 26 سے بڑھا کر 30 کی جائیں۔
گورنر نے کہا کہ ن لیگ نے پروپیگنڈا کیا کہ سندھ والے مخالفت کرتے ہیں، مگر حقیقت یہ ہے کہ اگر ہمیں این ایف سی میں شامل کیا جائے تو کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔
سید مہدی شاہ نے مزید کہا کہ بانیِ پی ٹی آئی کو سیاست کرنے کا حق ہے، تو ان کے بچوں کو بھی یہ حق ملنا چاہیے، اور اگر بہن نہ ہوتی تو شاید اس بارے میں بات کرنے والا بھی نہ ہوتا۔
گلگت بلتستان کو صوبہ بنایا جائے اور این ایف سی ایوارڈ دیا جائے: گورنر مہدی شاہ







