وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز ایک بار پھر اپنے اکلوتے بیٹے جنید صفدر کو دولہا بنانے جا رہی ہیں۔ خاندانی ذرائع کے مطابق جنید صفدر کی شادی معروف سیاستدان روحیل اصغر کی پوتی شانزے سے طے پا گئی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ رشتہ طے ہونے کے سلسلے میں مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور مریم نواز نے 19 دسمبر کو ماڈل ٹاؤن میں روحیل اصغر کے اہلِ خانہ سے طویل ملاقات کی، جس میں شادی سے متعلق امور پر اتفاق کیا گیا۔
خاندانی ذرائع کے مطابق شادی کی تقریبات 16، 17 اور 18 جنوری کو منعقد ہوں گی، جبکہ مہندی اور ولیمہ کی تقریبات جاتی امراء میں ہوں گی۔ اس سلسلے میں جاتی امراء میں شادی کی تیاریوں کا باقاعدہ آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ مریم نواز نے اپنے صاحبزادے کی شادی کے لیے ملبوسات کی تیاری کے حوالے سے ایک معروف ڈریس ڈیزائنر کو آرڈر دے دیا ہے۔
مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی کی تاریخ اور مقام سامنے آ گئے







