اسلام آباد(ممتاز نیوز )قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے استحقاق و قواعد و ضوابط نے سابق وزیر اعظم عمران خان اور وزیر داخلہ شیخ رشید کو طلب کر لیا۔ قائمہ کمیٹی نے انسپکٹر جنرل اسلام آباد پولیس اور ایس ایس پی اسلام آباد کو بھی متعلقہ ریکارڈ کے ہمراہ کمیٹی کے اجلاس میں حاضر ہونے کی ہدایت کردی،
یہ ہدایات استحقاق کمیٹی کے چیئرمین رانا قاسم نون کی جانب سے جاری کی گئی ہیں۔ سابق وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کو جمعیت علامہ اسلام ف کے ممبر قومی اسمبلی صلاح الدین ایوبی کے پارلیمنٹ لاجز میں فلیٹ پر پولیس کے چھاپہ کے خلاف جمع تحریک استحقاق کے سلسلے میں طلب کیا گیا ہے۔









