اسلام آباد(نیوزڈیسک) ایک تہائی پاکستانیوں نے الیکشن کمیشن کی کارکردگی بہتر قرار دے دی۔گیلپ اینڈ گیلانی پاکستان کے ایک حالیہ سروے کے مطابق ایک تہائی یعنی 35 فیصد پاکستانیوں کا خیال ہے کہ الیکشن کمیشن کی کارکردگی گزشتہ ایک سال کے دوران اچھی رہی ہے۔
سروے میں ملک بھر سے شماریاتی طور پر منتخب خواتین و حضرات سے کچھ اداروں کے نام لے کر یہ سوال پوچھا گیا تھا کہ گزشتہ سال ان اداروں کی کارکردگی کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کریں۔ ہر ادارے کے بارے میں الگ الگ بتایئے کہ اس کی کارکردگی بہت اچھی، اچھی، بری یا بہت بری رہی۔اس سوال کے جواب میں 16 فیصد نے بہت اچھا کہا، 19 فیصد نے اچھا کہا، 20 فیصد نے اعتدال پسند، 13 فیصد نے برا کہا، 7 فیصد نے بہت برا کہا اور 25 فیصد نے کہا کہ وہ نہیں جانتے یا کوئی جواب نہیں دیا۔
ایک تہائی پاکستانیوں نے الیکشن کمیشن کی کارکردگی بہتر قرار دے دی








