شیخوپورہ(نیوز ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حمزہ شہباز جو مرضی کر لو یہ الیکشن نہیں جیت سکتے،
ضمنی انتخاب کے حوالے سے شیخوپورہ کے حلقہ پی پی 140 میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نے کہا کہ میرا خاندان سیاست میں نہیں تھا، میں گھر سے اکیلا نکلا تھا آہستہ آہستہ قافلہ بڑھتا گیا، تحریک انصاف واحد جماعت ہے جو سارے پاکستان میں ہے، مجمع دیکھ کر اپنے امیدوار کو مبارک دیتا ہوں وہ الیکشن جیت گئے ہیں، کوئی لوٹا آپ کا مقابلہ نہیں کر سکتا، کسی رنگ کا لوٹا اس جنون کا مقابلہ نہیں کر سکتا، لوٹوں پر بڑے نوٹ خرچ کیے جا رہے ہیں۔ حمزہ شہباز جو مرضی کر لو یہ الیکشن نہیں جیت سکتے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن پوری طرح جانبدار ہے ، حکمران کشمیریوں کی قربانیوں نظر انداز کر رہے ہیں ۔
الیکشن کمیشن پوری طرح جانبدار ہے ،عمران خان








