بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ، نئے ریکارڈ قائم

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتیں ایک بار پھر بڑھ گئیں اور تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔ عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 23 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد فی اونس سونا 4 ہزار 533 ڈالر کی نئی بلند سطح پر جا پہنچا۔
عالمی مارکیٹ میں اضافے کے اثرات مقامی سطح پر بھی دیکھے گئے، جہاں فی تولہ سونے کی قیمت 2 ہزار 300 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 75 ہزار 662 روپے ہو گئی۔ اسی طرح فی 10 گرام سونا 1 ہزار 972 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 7 ہزار 803 روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی نمایاں اضافہ دیکھا گیا۔ فی تولہ چاندی 462 روپے مہنگی ہو کر 8 ہزار 407 روپے کی بلند ترین سطح پر آ گئی۔
تاجروں کے مطابق عالمی معاشی بے یقینی اور سرمایہ کاروں کا محفوظ سرمایہ کاری کی جانب رجحان سونے کی قیمتوں میں اضافے کی بڑی وجہ ہے۔