بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بنگلادیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) کے دوران ایک انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جس نے کرکٹ حلقوں کو سوگوار کر دیا۔
رپورٹس کے مطابق بی پی ایل میں شامل فرنچائز ڈھاکا کیپیٹلز کے اسسٹنٹ بولنگ کوچ محبوب علی ذکی گراؤنڈ میں اچانک انتقال کر گئے۔ بتایا گیا ہے کہ میچ سے قبل پریکٹس سیشن کے دوران 59 سالہ محبوب علی ذکی کو چکر آیا اور وہ زمین پر گر پڑے۔ انہیں فوری طور پر طبی امداد فراہم کی گئی اور اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔
محبوب علی ذکی 1966 میں پیدا ہوئے تھے اور بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے اسپیشل بولنگ کوچ کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ وہ بی سی بی کے گیم ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ سے بھی وابستہ تھے اور بطور پیس بولنگ کوچ کئی معروف کھلاڑیوں کی تربیت کر چکے تھے۔
محبوب علی کی اچانک رحلت پر بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، جبکہ کرکٹ برادری نے بھی ان کی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔