بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اسلام آباد ہائی کورٹ کی 2025 کی سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری

اسلام آباد ہائی کورٹ نے سال 2025 کی سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی ہے، جس کے مطابق عدالت نے پورے سال کے دوران مجموعی طور پر 15 ہزار 805 مقدمات نمٹائے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ان مقدمات میں سے 11 ہزار 108 کیسز سنگل بینچز جبکہ 4 ہزار 697 کیسز لارجر اور ڈویژن بینچز نے نمٹائے، جو عدالتی نظام میں نمایاں سرگرمی اور کارکردگی کو ظاہر کرتا ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق جسٹس انعام امین منہاس سب سے زیادہ مقدمات نمٹانے والے جج رہے، جنہوں نے 2 ہزار 93 کیسز کے فیصلے کیے۔ ان کے بعد جسٹس محمد اعظم خان نے 1 ہزار 841 اور جسٹس محمد آصف نے 1 ہزار 338 مقدمات نمٹائے۔
رپورٹ کے مطابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ سردار محمد سرفراز ڈوگر نے مجموعی طور پر 1 ہزار 223 کیسز کے فیصلے کیے، جن میں 13 فیصلے بطور قائم مقام چیف جسٹس کیے گئے۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے 1 ہزار 80 جبکہ جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے 107 مقدمات نمٹائے۔
دیگر ججز کی کارکردگی کے مطابق جسٹس طارق محمود جہانگیری نے 706، جسٹس بابر ستار نے 387، جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے 347 اور جسٹس ارباب محمد طاہر نے 812 کیسز نمٹائے۔ اسی طرح جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے 685 اور جسٹس خادم حسین سومرو نے 529 مقدمات کے فیصلے کیے۔
سالانہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چیف جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر، جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس محمد اعظم خان پر مشتمل لارجر بینچ نے 32 مقدمات نمٹائے۔ جبکہ جسٹس بابر ستار اور جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان پر مشتمل اسپیشل ڈویژن بینچ نے سب سے زیادہ 412 کیسز نمٹائے، یہ بینچ خصوصی طور پر ٹیکس کیسز کی سماعت کے لیے قائم کیا گیا تھا۔
عدالتی حکام کے مطابق یہ اعداد و شمار اسلام آباد ہائی کورٹ کی بروقت انصاف کی فراہمی اور زیر التوا مقدمات میں کمی کی مسلسل کوششوں کا عکاس ہیں۔