بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بنی گالہ میں فائرنگ کا واقعہ، پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پولیس نے گزشتہ روز بنی گالہ میں فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص کے زخمی ہونے کا مقدمہ درج کرلیا۔
مدعی کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والوں نے اپنا تعلق ٹائیگر فورس سے بتایا تھا جبکہ پولیس نے ایک ملزم کو گرفتارکرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
متاثرہ شخص نے اپنے بیان میں پولیس کو بتایا کہ مسلح افراد نے راستہ روک رکھا تھا، منع کرنے پر تکرارکی اور اس دوران فائرنگ بھی کی۔
پولیس کے مطابق واقعے میں ملوث ایک ملزم مثال خان کو گرفتار کرلیا جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان نے تلخ کلامی پر ولید عباسی نامی شخص پر فائرنگ کی، ولید عباسی گزشتہ روز ٹانگ پر گولی لگنے سے زخمی ہوا تھا۔
سابق وزیراعظم عمران خان کے گھر کے قریب مسلح افرادکی فائرنگ کے الزام میں گرفتار ملزم ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پرپولیس کےحوالے کردیا گیا۔گرفتار ملزم کو سول جج قدرت اللہ کی عدالت میں پیش کیا گیا، عدالت نے گرفتار ملزم کو کل ڈیوٹی جج کے روبرو پیش کرنے کا حکم دیا۔