بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بھارت میں مسلم مزدور پر تشدد اور قتل

بھارتی ریاست اُڑیسہ کے ضلع سمبلپور میں 30 سالہ مزدور جیول شیخ کو ہندو انتہاپسندوں کے مشتعل ہجوم نے شناخت کی بنیاد پر شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔ واقعے کے وقت وہ ہوٹل پر چائے پی رہا تھا۔ حملہ آوروں نے اسے بنگلادیشی قرار دینے کی کوشش کی، حالانکہ وہ مغربی بنگال کے ضلع مرشد آباد کا رہائشی تھا۔
جیول شیخ پر ڈنڈے، لاٹھی اور راڈ سے حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوا اور اسپتال منتقل کیے جانے کے بعد زخموں کی تاب نہ لا کر جاں بحق ہوگیا۔