بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایاز صادق: پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن طویل سیاست کھیلنے کا ارادہ رکھتی ہیں

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن طویل سیاست کھیلنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ 28ویں ترمیم کے بارے میں ابھی کچھ پتہ نہیں، اور اگر پاکستان تحریک انصاف مذاکرات چاہتی ہے تو انہیں قومی اسمبلی میں شریک ہونا ہوگا۔
ایاز صادق اور مشیر وزیر اعظم رانا ثناء اللّٰہ گڑھی خدا بخش میں محترمہ بینظیر بھٹو کے مزار پر حاضری دینے اور فاتحہ خوانی کے لیے گئے۔ سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر نے کہا کہ وہ محترمہ بے نظیر بھٹو کو خراج عقیدت پیش کرنے آئے ہیں۔
مشیر وزیر اعظم رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ ن لیگ ہمیشہ سے سیاسی جماعتوں کو مذاکرات کی میز پر لانے کی کوشش کرتی رہی ہے، جبکہ بانی پاکستان تحریک انصاف شروع سے ہی سیاسی مذاکرات پر یقین نہیں رکھتے۔