بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

دیر بالا: ڈمپر کی ٹکر سے دو افراد جاں بحق، پانچ شدید زخمی

دیر بالا کے علاقے واڑی سور پل کے قریب ایک دلخراش ٹریفک حادثہ پیش آیا، جہاں بے قابو ڈمپر نے دو موٹر کاروں اور ایک سوزوکی کو کچل دیا۔ حادثے کے نتیجے میں دو افراد موقع پر جاں بحق جبکہ پانچ افراد شدید زخمی ہو گئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق حادثہ اچانک پیش آیا جس سے علاقے میں شدید افراتفری پھیل گئی۔ زخمیوں کو فوری طور پر ریسکیو ٹیموں کی مدد سے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
حادثے کے بعد جی ٹی روڈ کو عارضی طور پر ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا، جس کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اور مسافر گھنٹوں سڑک پر پھنسے رہے۔ پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں انجام دیں اور بعد ازاں ٹریفک بحال کرنے کے اقدامات کیے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں، جبکہ جاں بحق افراد کی شناخت اور قانونی کارروائی کا عمل بھی جاری ہے۔