بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

چنیوٹ میں ٹرین کی چھت سے گر کر 2 مسافر جاں بحق

چنیوٹ (مانیٹرنگ ڈیسک )چنیوٹ میں ٹرین کی چھت سے گر کر 2 مسافر جاں بحق اور 4 افراد زخمی ہو گئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق واقعہ لاہور سے میانوالی جانے والی ٹرین پر چنیوٹ کے قریب غفور آباد کے مقام پر پیش آیا۔حکام کے مطابق عید کے رش کے باعث درجنوں مسافر ٹرین کی چھت پر سوار تھے، جب ٹرین چلی تو مسافر خود کو کنٹرول نہ کر سکے اور چھت سے نیچے گر کر جان کی بازی ہار گئے۔