بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

خیبرپختونخوا میں سرکاری سطح پر اپنی نوعیت کے پہلے لینگویج سنٹر کا باقاعدہ آغاز

پشاور(ممتاز نیوز)خیبرپختونخوا ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے زیر انتظام پشاور میں فارن لینگویج سنٹر کا افتتاح کر دیا گیا ۔صوبائی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم خیبرپختونخوا کامران بنگش نے سنٹر نوجوانوں کے لیے کھول دیا ۔ صوبائی وزیر کامران بنگش نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں سرکاری سطح پر اپنی نوعیت کی پہلی لینگویج سنٹر ہے۔پہلے مرحلے میں انگریزی، ترکی، چینی، جرمن اور جاپانی زبانیں سکھائیں جائیں گی۔دیگر چار ڈویژنل ہیڈ کوارٹرز میں بھی فارن لینگویج سکھانے کا عمل شروع کریں گے۔ نوجوانوں کو فارن لینگویجز سکھانے کی خدمات انتہائی قلیل قیمت پر فراہم کریں گے۔طلبہ کو بین الاقوامی مارکیٹ کے لیے ہم آہنگ بنانے کے لیے سنٹر کام کرے گا۔ملاکنڈ ڈویژن، ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن اور ہزارہ ڈویژن میں فارن لینگویج مراکز بنا رہے ہیں۔