بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

2026 میں مزید فعال میکرو اکنامک پالیسیاں، چینی صدر شی جن پنگ

چینی صدر شی جن پنگ نے اعلان کیا ہے کہ 2026 میں ملک میں مزید فعال میکرو اکنامک پالیسیاں نافذ کی جائیں گی تاکہ معیشت میں معیار اور مقداری نمو دونوں کو فروغ دیا جا سکے۔
کمیونسٹ پارٹی کی نیو ایئر پارٹی سے خطاب میں شی جن پنگ نے کہا کہ چین کی معیشت اپنے ترقیاتی اہداف حاصل کرنے کے لیے پوری طرح تیار ہے، اور 2025 کو انہوں نے ایک ’غیر معمولی سال‘ قرار دیا۔
صدر نے مزید کہا کہ چین کے پانچ سالہ منصوبے پر توجہ مرکوز رکھنے سے ملکی جدت اور ترقی کی رفتار کو تیز کرنے میں مدد ملے گی، جس سے مستقبل میں معیشت مضبوط اور مستحکم ہوگی۔