اسلام آباد(طارق محمود سمیر) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم مرحومہ خالدہ ضیاء کے بیٹے طارق رحمان اور بیٹی سے ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت اور گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ ملاقات کے دوران سپیکر نے کہا کہ اس رنج و غم کی گھڑی میں حکومت پاکستان اور عوام آپ کے ساتھ ہیں۔
طارق رحمان اور مرحومہ کی بیٹی نے سپیکر سردار ایاز صادق کا شکریہ ادا کیا اور تعزیت اور نماز جنازہ میں شرکت پر قدردانی کا اظہار کیا۔
اس موقع پر سپیکر نے بنگلہ دیش کے نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر خلیل الرحمٰن سے بھی ملاقات کی اور صدر و وزیراعظم پاکستان کی جانب سے اظہار ہمدردی و تعزیت کا پیغام پہنچایا۔
مزید براں، سپیکر نے بنگلہ دیش کی مشیر قانون آصف نظرل سے بھی ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیاء کے اہل خانہ سے ملاقات








