بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

افغانستان عالمی تنہائی میں، جاپان نے بھی سفارت خانہ بند کرنے کا اعلان کر دیا

طالبان حکومت کی سخت گیر اور غیر جمہوری پالیسیوں کے باعث افغانستان عالمی سطح پر مزید تنہائی کا شکار ہو رہا ہے۔ کئی ممالک نے افغان سفارتی مشنز بند کر دیے ہیں، جسے طالبان حکومت کے لیے بڑی سفارتی ناکامی قرار دیا جا رہا ہے۔
اب جاپان نے بھی افغانستان میں اپنا سفارت خانہ بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کابل ٹائمز کے مطابق جاپان میں افغان سفارت خانہ 31 جنوری 2026 سے مکمل طور پر بند ہو جائے گا، جس کے بعد وہاں کی تمام سیاسی اور اقتصادی سرگرمیاں معطل ہو جائیں گی۔
سفارتی مشنز کی بندش کے نتیجے میں بیرونِ ملک مقیم افغان شہریوں کو قانونی اور انتظامی مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ رپورٹس کے مطابق طالبان حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے کئی ممالک نے افغان شہریوں کے داخلے کے قوانین مزید سخت کر دیے ہیں۔ مثال کے طور پر روس نے سیکیورٹی خدشات کے باعث افغان مزدوروں کی بھرتی سے انکار کر دیا ہے۔
ماہرین کے مطابق امریکا، جرمنی، پاکستان، ایران اور دیگر ممالک میں بھی افغان مہاجرین کے لیے اقدامات سخت کیے جا رہے ہیں، جن کی بنیاد سیکیورٹی خدشات اور غیر قانونی قیام بتائی جا رہی ہے۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ طالبان حکومت کی موجودہ پالیسیاں نہ صرف افغانستان کو عالمی تنہائی کی طرف دھکیل رہی ہیں بلکہ اس کے معاشی اور انسانی مسائل میں بھی اضافے کا سبب بن رہی ہیں۔