اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیر اعظم شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان کو ٹیلی فون کرکے عید الاضحیٰ کے موقع پر مبارکباددی۔ وزیر اعظم پاکستان نے متحدہ عرب امارات کے صدر کی صحت اور یو اے ای اور اس کے عوام کی مزید ترقی اور خوشحالی کے لئے نیک تمناؤں کا اظہارکیا۔اس موقع پر شیخ محمد بن زید نے وزیر اعظم پاکستان کا شکریہ ادا کیا اور ان کے ملک اور عوام کی خوشحالی، سلامتی اور استحکام کیلئے دعاکی۔
وزیر اعظم شہباز شریف کا متحدہ عرب امارات کے صدرکو فون، عید الاضحیٰ کی مبارکباددی








