بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نوکوٹ قلعے میں غیر اخلاقی ویڈیو معاملہ، چوکیدار گرفتار

میرپور خاص اور تھرپارکر کے سنگم پر واقع تاریخی نوکوٹ قلعے میں غیر اخلاقی سرگرمیوں کے بعد وہاں تعینات چوکیدار کو پولیس نے حراست میں لے لیا اور معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
پولیس کے مطابق تحقیقات مکمل ہونے کے بعد حقائق کی روشنی میں مقدمہ درج کیا جائے گا۔
صوبائی وزیر ثقافت سید ذوالفقار علی شاہ نے واقعے کا فوری نوٹس لیا، جس کے بعد اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے قلعے کے انچارج کو خط لکھ کر تین دن میں وضاحت طلب کی۔ خط میں کہا گیا کہ قلعے میں دیکھ بھال اور نگران عملے کے باوجود ایسا سنگین واقعہ پیش آیا، جس سے محکمہ کی ساکھ کو شدید نقصان اور شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔
گزشتہ روز قلعے میں 6 مختلف جوڑوں کی غیر اخلاقی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں، جس پر شہریوں نے بھی سخت ردعمل اور شدید تنقید کی تھی۔