ستھرا پنجاب پروگرام کی کامیابی اور شفافیت کی بدولت اس کی شہرت عالمی سطح پر گلف ممالک تک پہنچ گئی ہے۔ عالمی میڈیا میں بی بی سی، فوربز اور بلوم برگ کے بعد گلف نیوز نے بھی ستھرا پنجاب کو دنیا کا سب سے بڑا ویسٹ مینجمنٹ نظام قرار دیا ہے۔
گلف نیوز کے مطابق، وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کلائمیٹ اسمارٹ اربن گورننس میں ایک نیا عالمی معیار قائم کیا ہے۔ ستھرا پنجاب پروگرام یہ ثابت کرتا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی اور اختراعی طریقے صرف ترقی یافتہ ممالک تک محدود نہیں۔ روزانہ 30 ہزار گاڑیاں اور 1.5 لاکھ ورکرز 50 ہزار ٹن کچرے کو ٹھکانے لگانے کے لیے فیلڈ میں کام کر رہے ہیں۔
ورکرز اور گاڑیوں کی ریئل ٹائم مانیٹرنگ کے ساتھ جامع آپریشن کا نظام دنیا کے لیے مثالی قرار دیا گیا ہے۔ پروگرام سے تقریباً ڈیڑھ لاکھ افراد کو باعزت روزگار، منصفانہ اجرت، یونیفارم اور سیفٹی اسٹینڈرڈز فراہم کیے جا رہے ہیں۔ ساتھ ہی، کنٹریکٹرز کو KPIs بیسڈ پیمنٹ کے ذریعے شفافیت اور کارکردگی بڑھانے کا موقع مل رہا ہے۔
گلف نیوز نے بتایا کہ ستھرا پنجاب پروگرام مضبوط کمپلینٹس مینجمنٹ سسٹم کے ذریعے عوام کی شرکت کو یقینی بناتا ہے۔ محمود بوٹی ڈمپ سائٹ پر 5 میگاواٹ سولر پارک اور اربن فارسٹ کے منصوبے جاری ہیں، جبکہ مستقبل میں ری سائیکلنگ پلانٹس، 25 میگاواٹ ویسٹ ٹو انرجی پروجیکٹس اور دیگر ویسٹ ٹو ویلیو اقدامات بین الاقوامی سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکز بن رہے ہیں۔
پروگرام کے تحت یو این ای پی اور جی جی جی آئی کے اشتراک سے کاربن مارکیٹ کے مطابق لینڈفلز کی تیاری جاری ہے، اور توقع ہے کہ ستھرا پنجاب سے سالانہ 60,000 تا 90,000 ٹن کاربن کے اخراج میں کمی آئے گی۔ مزید یہ کہ، مشینری اور ٹیکنالوجی کی مقامی تیاری نے ملکی مہارت اور لوکل انڈسٹری کو بھی فروغ دیا ہے۔
ستھرا پنجاب کی SGS تصدیق اور ISO سرٹیفیکیشنز کے ذریعے پنجاب کو بین الاقوامی سطح پر پذیرائی مل رہی ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے یہ ثابت کیا ہے کہ مضبوط سیاسی قیادت بڑے پیمانے پر، ٹیکنالوجی سے لیس عوامی خدمات فراہم کرنے میں قیادت کر سکتی ہے، اور ستھرا پنجاب پروگرام نے یہ واضح کر دیا کہ ایک خواب کو حقیقت میں بدلنے کے لیے وژن اور عمل دونوں ضروری ہیں۔
ستھرا پنجاب پروگرام کی شہرت گلف ممالک تک پہنچ گئی








