بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ق لیگ میں کوئی اختلاف نہیں،قومی سلامتی کے ادارے ہی پاکستان کے استحکام کے ضامن ہیں:چوہدری شجاعت

اسلام آباد(ممتاز نیوز )پاکستان مسلم لیک کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اوروزیراعظم آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے جو ظلم وبربریت کی جا ری ہےظلم وجبر کو فوری طور بند ہو نا چاہیے،کشمیر کی ڈیموگرافی تبدیل ہو رہی ہے،کشمیر کے لیے سب کو مل کر کام کرنا ہو گا،

کشمیر میں روز وہاں نوجوانوں کا قتل عام کیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ بھارت نے یسین ملک کو عمر قید کی سزا دی جو عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے،میرا بیرسٹر صاحب سے پرانا تعلق ہے،اس وقت ہماری سیاست میں عجیب صورت حال ہے آئے روز ویڈیو چلائی جاتی ہیں،بیرون ملک دنیا میں ہمارے ملک کی سیاست کو کیسے دیکھا جاتا ہو گا۔ق لیگ میں کوئی اختلاف نہیں ہے،

کیا میں نے اور پرویز الٰہی نے کبھی ایک دوسرے کے خلاف کوئی بیان دیا ہے؟میرے اور پرویز الٰہی کے درمیان کوئی اختلاف نہیں ہے،نظریاتی اختلافات ہوتے رہتے ہیں اس میں کوئی یسی بات نہیں ہے،نظریاتی اختلافات ہوتے رہتے ہیں باپ بیٹے میں بھی نظریاتی اختلاف ہو سکتے ہیں،قومی سلامتی کے ادارے ہی پاکستان کے استحکام کے ضامن ہیں،قربانی ہمیں محبت، ایثار اور مظلوموں کا خیال رکھنے کا درس دیتی ہے،صاحب ثروت افراد سنت ابراہیمی کی ادائیگی میں ان لوگوں کو بھی شریک کریں جو عید کی خوشیاں منانے سے محروم ہیں