بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سینئر صحافی سمیع ابراہیم پر نامعلوم افراد کا حملہ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )سینئر صحافی ایاز امیر کے بعد سمیع ابراہیم کو بھی نامعلوم افراد نے حملہ کرکے تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔
نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد میں سینئرصحافی سمیع ابراہیم پر نامعلوم افراد نے حملہ کیا اور ان کے دفتر کے باہر انہیں تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کردیا۔سمیع ابراہیم نے بتایا کہ مجھ پر حملہ کرنے والے نامعلوم افراد ہری نمبر پلیٹ والی گاڑی میں موجود تھے۔