اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئرنائب صدر اورسابق وزیراعظم شاہدخاقان عباسی نے کہاکہ تحریک عدم اعتمادجمع ہوچکی ہے تم میں ہمت ہے توکل اجلاس بلائو اوراس پرووٹنگ کروائو
۔کیاحکومت اتنی گرچکی ہے کہ ہرہتھکنڈااستعمال کرنے کوتیارہے۔پانچ اراکین اسمبلی کوبندکردیاگیا۔کل شام پولیس اہلکارسینکڑوں کی تعدادمیں پارلیمنٹ لاجز میں داخل ہوئے۔پولیس کے پاس ہرقسم کااسلحہ تھاجیسے کسی دہشتگرد کے خلاف کارروائی کی ہو۔پارلیمنٹ لاجز کے گیٹ پر20اہلکارہروقت موجود ہوتے ہیں۔
اسپیکرآج تک خاموش ہے یہ اس ملک کی بدنصیبی ہے۔کیاآج کوئی جمہوری قدریں نہیں رہیں ۔پارلیمان کی کوئی قدر نہیں رہی۔میں آئی جی اسلام آباد اورانتظامیہ دیگرعہدیداران سے کہناچاہتاہوں کہ آپ حکمرانوں کے غیرقانونی اقدام کاساتھ نہ دیں اگر آپ نے کوئی غیرقانونی اقدام اٹھایاتوکل آپ کوبھگتناپڑے گا۔









