پاکستان کے ڈومیسٹک کرکٹ ٹورنامنٹ میں ایک حیران کن مقابلے کے دوران کرکٹ کی تاریخ کا 253 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ پریزیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون فرسٹ کلاس میچ میں پی ٹی وی کی ٹیم نے ایسا کارنامہ انجام دیا جو اس سے قبل کبھی دیکھنے میں نہیں آیا۔
تفصیلات کے مطابق ایس این جی پی ایل کی ٹیم پی ٹی وی کے خلاف انتہائی کم ہدف کے تعاقب میں ناکام رہی۔ پی ٹی وی نے فرسٹ کلاس کرکٹ کی تاریخ میں سب سے کم اسکور کا کامیاب دفاع کرتے ہوئے نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔
میچ میں ایس این جی پی ایل کو فتح کے لیے محض 40 رنز درکار تھے، مگر پوری ٹیم صرف 37 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ سیف اللہ بنگش 14 رنز کے ساتھ ٹیم کے ٹاپ اسکورر رہے، جبکہ کپتان شان مسعود سمیت تین کھلاڑی بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔
اس غیر متوقع شکست کے ساتھ ہی فرسٹ کلاس کرکٹ میں کم ترین اسکور کے کامیاب دفاع کا 253 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا، جس نے شائقین کرکٹ کو حیران کر کے رکھ دیا۔
کرکٹ کی تاریخ کا 253 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا








