بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مسلم لیگ ن میں تقسیم کی باتیں بے بنیاد ہیں،اسحاق ڈار

لندن(نیوزڈیسک)مسلم لیگ (ن)کے رہنما و سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈارنے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن میں تقسیم کی باتیں بالکل بے بنیاد ہیں،ہماری جماعت پہلے بھی نواز شریف کی قیادت اورشہباز شریف کی صدارت میں متحد تھی اور رہے گی۔سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیا ن میں اسحاق ڈار نے کہا کہ تنقید کرنیوالے مت بھولیں عمران خان کی نااہل حکومت معیشت تباہ کرکے ملک کو چیلنجز میں جھونک کرگئی۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف دور میں مہنگائی 4فیصد،کھانے کی اشیا 2فیصد،جی ڈی پی 6فیصد ،شرح سود 5.25فیصد تھی ،نوازشریف دور میں جنوبی ایشیا کی مستحکم ترین کرنسی اورسب سے بہترین کارکردگی والا اسٹاک ایکسچینج تھا،اس سب کی بنیاد پر پاکستان کومستقبل کی 18ویں بڑی معیشت کا عندیہ ملا۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ ان تمام کامیابیوں کو عمران خان نے 43 مہینوں میں نیست و نابود کر دیا،جیسے پہلے ملک کو مشکل حالات سینکال کرترقی کی راہ پرگامزن کیا اس باربھی قوم کو مایوس نہیں کریں گے۔