بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اروناچل پردیش: برف سے جمی جھیل میں سیاح ڈوب گئے

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اروناچل پردیش کی سیلا جھیل میں برف ٹوٹنے کے حادثے میں تین سیاح ڈوب گئے۔ حادثے کا شکار ایک دوستوں کا گروپ تھا، جو ریاست کیرالہ سے آیا تھا اور کل سات افراد پر مشتمل تھا۔
سیلا جھیل توانگ ضلع میں سطح سمندر سے تقریباً 13,700 فٹ کی بلندی پر واقع ہے۔ رپورٹس کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک سیاح جھیل کے بیچ میں پہنچا اور برف ٹوٹ گئی، جس سے وہ پانی میں گر گیا۔ اسے بچانے کے لیے مزید دو سیاح آگے گئے، جو بھی ڈوب گئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور فوج نے ریسکیو آپریشن شروع کیا۔ آرمی کے غوطہ خوروں نے ایک سیاح کی لاش نکالی اور دوسرے کو تشویشناک حالت میں محفوظ کر لیا۔
رپورٹس کے مطابق ایک سیاح ابھی تک لاپتا ہے، اور اس کی تلاش جاری ہے۔