اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے سابق وزیراعظم عمران خان کو آئینہ دیکھنے کا مشورہ دے دیا۔اپنے ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان پاکستان کی معاشی خود انحصاری کا آپ کو احساس ہوتا تو شہباز شریف کی میثاق معیشت کی مثبت تجویز کو تکبر سے نہ ٹھکراتے ،چار سال میں 70 سال سے زیادہ 20 ہزار ارب روپے کا قرض لینے والا آج معیشت کا رونا رو رہا ہے،آپ کے جھوٹ سن کر ‘مسٹر فراڈئیے’ والا کردار یاد آ جاتا ہے۔۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں اتحادی حکومت پاکستان کی معاشی خودمختاری اور خود انحصاری کے لئے سرگرم عمل ہے،عمران خان بھکاری آپ تھے جس نے پاکستان کو ملنے والی گھڑیاں تک چند کروڑ کمانے کے لئے فرخت کردیں ،عمران صاحب شرم آپ کو آنی چاہئے کہ سخت ترین شرائط پر آئی ایم ایف کا معاہدہ کیا۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں اتحادی حکومت نے عمران صاحب کی پاکستان کو سری لنکا بنانے کی سازش ناکام بنا دی ہے ۔عمران خان آپ کو شرم آپ کو آنی چاہئے آپ نے کہا تھا کہ خود کشی کر لوں گا، آئی ایم ایف نہیں جاوں گا ، چار سال اقتدار اور اختیار کو نوٹ بٹورنے کے لئے استعمال نہ کرتے تو آج معیشت کے یہ حالات نہ ہوتے ، آپ جھوٹ بولتے رہیں، شہباز شریف، ان کے بھائی اور ان کے اتحادی پاکستان کو معاشی خود انحصاری، ترقی اور عوام کے مسائل کے حل کی جدوجہد کرتے رہیں گے ،عمران صاحب کی گفتگو کا معیار نہ سیاسی لیڈر کا ہے اور نہ ہی ایک حیا دار انسان کا ،عمران خان کو اب مزاحیہ ڈراموں میں حصہ لینا چاہئے، آپ چار سال حکومت میں تھے، عمران صاحب کیا کیا؟ اب کیوں رو رہے ہیں؟ چیخیں کیوں مار رہے ہیں؟
عمران خان کے جھوٹ سن کر ‘مسٹر فراڈئیے’ والا کردار یاد آ جاتا ہے،انہیں مزاحیہ ڈراموں میں حصہ لینا چاہئے،مریم اورنگزیب








