اسلام آباد(ممتاز نیوز)اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرفنےملک بھر میں حالیہ بارشوں سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ کراچی سمیت ملک کے دیگر حصوں میں اموات پر بہت دکھ ہے، متاثرین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں،عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے صوبائی حکومتیں اور این ڈی ایم اے تمام تر وسائل کو بروئے کار لائیں،
خطرے کی زد میں آنے والے علاقوں کے عوام کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کے لیے خصوصی انتظامات کیے جائیں،انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومتیں ہنگامی طبی امداد اور وبائی امراض سے بچاؤ کے لئے میڈیکل ٹیموں کو متحرک کریں،عوام سے اپیل ہے کہ مشکل وقت میں انتظامیہ کے شانہ بشانہ تعاون جاری رکھیں









