بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کراچی میں بارش رک گئی، سڑکوں پر پانی موجود

کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی میں بارش رک گئی ہے لیکن مختلف سڑکوں سے تاحال نکاسی مکمل نہیں ہوسکی۔

بولٹن مارکیٹ کی کپڑا مارکیٹ بارش میں ڈوب گئی، دکانوں میں پانی داخل ہونے سے قیمتی کپڑا برباد ہونے کا خدشہ ہے۔

کراچی کی وال اسٹریٹ دریائے چندریگر بن گئی ہے، جناح اسپتال کی ایمرجنسی سے بھی پانی نکالا نہ جاسکا۔

مختلف اسپتالوں کے گیٹ پر بارش کا پانی جمع ہونے سے مریضوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔

تیز بارش کی وجہ سے عید کا دوسرا دن کرکرا ہوگیا جبکہ دعوتیں بھی منسوخ کردی گئی ہیں۔

مختلف علاقوں میں پانی گھروں میں ڈیرا ڈال کر بیٹھ گیا ہے۔ کرنٹ لگنے کے مختلف واقعات میں تین افراد جان بحق ہوئے ہیں۔

بارش کے باعث کراچی کے تمام اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کرکے عملے کی چھٹیاں منسوخ کردی گئی ہیں۔

محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج بھی ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ چودہ تاریخ سے مون سون کا نیا سسٹم داخل ہوگا، اٹھارہ جولائی تک تیز بارشیں ہوسکتی ہیں۔