بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیراعظم کی ملک میں مزید مون سون بارشوں پر وفاق اور صوبائی محکموں کو الرٹ رہنےکی ہدایت

اسلام آباد(ممتاز نیوز )وزیراعظم شہبازشریفنے جمعرات سے ملک میں مزید مون سون بارشوں پر وفاق اور صوبائی محکموں کو الرٹ، سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب سمیت ملک بھر میں عوام کے تحفظ کے اقدامات کی کڑی نگرانی کرنے کی ہدایت کردی،وزیراعظمنے وفاق کی طرف سے صوبائی حکومتوں اور اداروں کو مکمل معاونت فراہم کرنے پراین ڈی ایم اے کو شاباش دی،

وزیراعظم نےپیغام جاری کرتے ہوئے کہاکہ اتحاد، تعاون ، اشتراک عمل اور عوام کی خدمت کا بے لوث جذبہ ہی ہماری قوت اورکامیابی ہے،وزیراعظم نے صوبائی حکومتوں اور اداروں کو بھی عوام کے جان ومال کے تحفظ کے لئے خدمات پر خراج تحسین پیش کیا،وزیراعظم نے کہاکہ عوام کی خدمت کے لئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں، آپ کا جذبہ اور خدمات لائق تحسین ہیں،

اللہ تعالی کی مخلوق کی خدمت کا جذبہ ہی دراصل سب سے عظیم جذبہ ہے،عید کی تعطیلات میں عوامی خدمت کے شاندار جذبے کا آپ نے مظاہرہ کیا،پولیس سمیت میونسپل اور شہری انتظامات کے ذمہ دار تمام اداروں کی تحسین کرتا ہوں