بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاک۔آسٹریلیا ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان

پاک۔آسٹریلیا ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ نے میچ آفیشلز کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔
آئی سی سی انٹرنیشنل پینل کے میچ ریفری علی نقوی تینوں میچز میں پلیئنگ کنٹرول ٹیم کی سربراہی کریں گے۔ سیریز کا دوسرا میچ ان کے کیریئر کا بطور ریفری پچاسواں ٹی ٹوئنٹی میچ ہوگا۔ یاد رہے کہ علی نقوی نے اپریل 2023 میں اسی گراؤنڈ پر اپنے ٹی ٹوئنٹی ریفری کیریئر کا آغاز کیا تھا۔
آئی سی سی ایلیٹ پینل کے امپائر احسن رضا سیریز کے پہلے دو میچز میں آن فیلڈ امپائر کے فرائض انجام دیں گے۔
پہلے میچ میں ان کے ساتھ آئی سی سی ایمرجنگ پینل کے آصف یعقوب آن فیلڈ امپائر ہوں گے، جبکہ دوسرے میچ میں احسن رضا کے ساتھ راشد ریاض ذمہ داریاں نبھائیں گے۔
تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں راشد ریاض اور آئی سی سی انٹرنیشنل پینل کے امپائر ناصر حسین آن فیلڈ امپائر ہوں گے۔
پہلے میچ کے لیے ناصر حسین کو تھرڈ امپائر اور راشد ریاض کو فورتھ امپائر مقرر کیا گیا ہے۔
دوسرے میچ میں آصف یعقوب تھرڈ امپائر جبکہ ناصر حسین فورتھ امپائر کے فرائض انجام دیں گے۔
تیسرے اور آخری میچ میں پی سی بی نیشنل ایلیٹ پینل کے طارق رشید تھرڈ امپائر جبکہ ذوالفقار جان فورتھ امپائر کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔
واضح رہے کہ سیریز کے تینوں میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے اور تمام مقابلے شام 4 بجے شروع ہوں گے۔