بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

غزہ بورڈ آف پیس میں روس کی شمولیت، برطانیہ نے شرکت سے انکار کر دیا

غزہ بورڈ آف پیس میں روس کی شمولیت کے اعلان کے بعد برطانیہ نے اجلاس میں شرکت سے دستبرداری اختیار کر لی۔ برطانوی وزیر خارجہ یوویٹ کوپر نے بتایا کہ برطانیہ کو بورڈ آف پیس کے اجلاس میں شرکت اور دستخط کی دعوت دی گئی تھی، لیکن روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی ممکنہ شرکت کے باعث لندن نے جانے سے انکار کیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق یوویٹ کوپر نے کہا کہ برطانیہ اتحادیوں کے ساتھ مل کر غزہ میں امن قائم کرنے اور اس کے لیے معاون کردار ادا کرنے پر بات چیت کرے گا۔
انہوں نے مزید واضح کیا کہ برطانیہ مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے 20 نکاتی منصوبے کی بھرپور حمایت کرتا ہے، تاہم روس کی موجودگی کی وجہ سے وہ بورڈ آف پیس کے اجلاس میں حصہ نہیں لے گا۔