ہرارے میں کھیلے گئے آئی سی سی انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ کے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو 8 وکٹ سے شکست دے دی۔
پاکستان کے کپتان فرحان یوسف کا پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کامیاب ثابت ہوا، جس کے نتیجے میں میزبان ٹیم صرف 128 رنز پر آوٹ ہو گئی۔ زمبابوے کے اوپنر ناتھانیئل ہلابانگانا نے 85 گیندوں پر سات چوکے لگا کر 59 رنز بنائے، لیکن باقی بیٹنگ لائن انہیں مناسب ساتھ نہ دے سکی۔
ہلابانگانا کے علاوہ صرف برینڈن سینزیری نے 15 رنز بنائے اور دونوں نے چھٹی وکٹ کے لیے 28 رنز کی شراکت قائم کی، جو زمبابوے کی ٹیم کی سب سے بڑی شراکت رہی۔
پاکستان کی جانب سے علی رضا بہترین بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 8 اوورز میں صرف 16 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ محمد صیام، مومن قمر اور عبد الصبحان نے دو، دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا، جبکہ احمد حسین نے ایک وکٹ حاصل کی۔
یہ شاندار کارکردگی پاکستان کی نوجوان ٹیم کے لیے ورلڈ کپ میں اعتماد اور مضبوط آغاز ثابت ہوئی۔
انڈر 19 ورلڈ کپ: پاکستان نے زمبابوے کو 8 وکٹ سے شکست دے دی








