بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ٹرمپ کا پیغام: یوکرین کی جنگ ختم ہونی چاہیے، پیوٹن سے ملاقات متوقع

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے لیے ان کا پیغام واضح ہے کہ یوکرین میں جاری جنگ ختم ہونی چاہیے۔
یہ بات انہوں نے عالمی اقتصادی فورم کے موقع پر ڈیووس میں یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ ٹرمپ نے بتایا کہ زیلنسکی سے ملاقات بہت مثبت رہی اور دونوں جانب امن کی خواہش پائی جاتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ روسی صدر پیوٹن سے ملاقات اس جمعے طے ہے، جہاں جنگ ختم کرنے کے حوالے سے بات چیت ہوگی۔ امریکی صدر نے واضح کیا کہ عالمی برادری سب جنگ کے خاتمے کی خواہاں ہے۔
وائٹ ہاؤس کے مطابق، عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس کے سائیڈ لائن پر ٹرمپ اور زیلنسکی کی ملاقات تقریباً ایک گھنٹے تک جاری رہی، جس میں امن کے راستے تلاش کرنے پر تبادلہ خیال ہوا۔