سعودی وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ مکہ مکرمہ ریجن میں پاکستانی شہری نقاب خان کو منشیات کی اسمگلنگ کی کوشش کے الزام میں سزائے موت دی گئی ہے۔
نقاب خان کو منشیات اسمگلنگ کی کوشش کے دوران گرفتار کیا گیا تھا، اور تحقیقات کے دوران اس پر عائد الزامات اقبالی بیان اور دیگر شواہد کی بنیاد پر ثابت ہوئے۔
قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد ملزم کو عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں تحقیقاتی رپورٹ اور اقبالی بیان کی روشنی میں اسے سزا سنائی گئی۔
یہ فیصلہ سعودی قانون کے تحت منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف سخت موقف کا عکاس ہے۔
سعودی عرب میں منشیات اسمگلنگ کی کوشش پر پاکستانی شہری کو سزائے موت








