بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ہاکی ورلڈکپ کوالیفائرز کے شیڈول کا اعلان، پاکستان مصر میں میدان میں اترے گا

انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن (ایف آئی ایچ) نے ہاکی ورلڈکپ کوالیفائرز کے شیڈول کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت پاکستان ہاکی ٹیم مصر میں ہونے والے کوالیفائنگ ایونٹ میں شرکت کرے گی۔
نجی میڈیا کے مطابق اس ٹورنامنٹ میں پاکستان کے علاوہ انگلینڈ، میزبان مصر، ملائیشیا، جاپان، آسٹریا، چین اور امریکا کی ٹیمیں بھی شامل ہوں گی۔ ورلڈکپ کوالیفائرز یکم سے 7 مارچ تک مصر کے شہر اسماعیلی میں کھیلے جائیں گے، جہاں ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔
پول اے میں میزبان مصر، انگلینڈ، جاپان اور امریکا شامل ہیں، جبکہ پول بی میں پاکستان، چین، ملائیشیا اور آسٹریا کی ٹیمیں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی۔
پاکستان ہاکی ٹیم اپنا پہلا میچ یکم مارچ کو چین کے خلاف کھیلے گی۔ قومی ٹیم 2 مارچ کو ملائیشیا اور 4 مارچ کو آسٹریا کے خلاف میدان میں اترے گی۔ ٹورنامنٹ کے سیمی فائنلز 6 مارچ جبکہ فائنل 7 مارچ کو کھیلا جائے گا۔
واضح رہے کہ ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈکپ کی میزبانی بیلجیئم اور ہالینڈ کریں گے، جہاں کوالیفائرز سے کامیاب ٹیمیں شرکت کا حق حاصل کریں گی۔