بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نجی ٹی وی کی رپورٹر نے لائیو رپورٹنگ کے دوران تنگ کرنے والے لڑکے کو تھپڑ رسید کر دیا

لاہور (نیوز ڈیسک )نجی ٹی وی کی خاتون رپورٹر اور اینکر پرسن مائرہ ہاشمی نے لائیو رپورٹنگ کے دوران تنگ کرنے والے لڑکے کو زوردار تھپڑ رسید کر دیا ۔

تفصیلات کے مطابق رپورٹر مائرہ ہاشمی نے ویڈیو ٹویٹر پر شیئر کرتے ہوئے اس واقعہ کی مکمل تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ ” یہ لڑکا انٹرویو کے دوران فیملی کو تنگ کر رہا تھا ، جس کی وجہ سے فیملی بھی پریشان تھی ، میں نے پہلے پیار سے سمجھایا کہ ایسا نہیں کرو مگر سمجھانے کے باوجود یہ لڑکا نہیں سمجھا اور زیادہ ہلڑ بازی کر رہا تھا جس کے بعد مجھے زیب نہیں دیا کہ اسے اور موقع دے کر برداشت کیا جائے ۔“