نیویارک (ویب ڈیسک)اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ نے کہا ہے کہ ایران میں مظاہروں کے خلاف کیے گئے کریک ڈاؤن کے دوران ہزاروں افراد جاں بحق ہو گئے، جن میں بچے بھی شامل ہیں۔
انسانی حقوی کے سربراہ کے مطابق ایسے شواہد موجود ہیں جو ظاہرکرتے ہیں کہ سکیورٹی فورسزنے بڑے پیمانے پرگرفتاریاں کیں اور مظاہرین کے ساتھ سخت کارروائیاں کی گئیں۔
انہوں نے بتایا کہ زخمی افراد کا بھی پیچھا کیا گیا اورانہیں اسپتالوں سے حراست میں لیا گیا، جو بین الاقوامی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مظاہرین پرطاقت کے بے تحاشا استعمال اور گرفتاریوں کا نشانہ بنانا عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔
انسانی حقوق کے سربراہ نے دنیا کی کمیونٹی سے اپیل کی کہ ایران میں انسانی جانوں اور بنیادی حقوق کے تحفظ کے لیے فوری اقدامات کئے جائیں اورمظاہرین اورعام شہریوں کی حفاظت یقینی بنائی جائے۔









