بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بنگلادیش کے ساتھ ناانصافی ہوئی، ہم حکومتی فیصلے کے پابند ہیں: چیئرمین پی سی بی

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے بنگلادیش کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر کیے جانے پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بنگلادیش کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق محسن نقوی کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ کھیل کے اصولوں اور اسپورٹس مین اسپرٹ کے منافی محسوس ہوتا ہے، تاہم پاکستان اس معاملے پر وہی مؤقف اختیار کرے گا جو حکومت کی جانب سے طے کیا جائے گا۔
چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ کرکٹ کو سیاست سے بالاتر رکھنا چاہیے، لیکن بعض فیصلے کھیل کو نقصان پہنچاتے ہیں اور شفافیت پر سوالات کھڑے کرتے ہیں۔ ان کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور تمام معاملات میں قومی پالیسی کے مطابق ہی آگے بڑھے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ عالمی کرکٹ میں انصاف اور برابری نہ صرف کھیل کے فروغ کے لیے ضروری ہے بلکہ اس سے ٹیموں اور شائقین کا اعتماد بھی جڑا ہوتا ہے۔