امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ اگر کینیڈا نے چین کے ساتھ کسی معاہدے کے ذریعے اپنی سرزمین کو چینی مصنوعات کے لیے راستہ فراہم کیا، تو وہ سخت اقدامات اٹھائیں گے اور کینیڈین مصنوعات پر فوری طور پر 100 فیصد ٹیرف عائد کر دی جائے گی۔
صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ اگر کینیڈین وزیرِ اعظم مارک کارنی یہ سمجھتے ہیں کہ وہ کینیڈا کو چین کا ڈراپ پورٹ بنا سکتے ہیں تو یہ ایک بڑی غلط فہمی ہے۔ ان کے مطابق چین کینیڈا کی معیشت، سماجی ڈھانچے اور طرز زندگی پر منفی اثر ڈال سکتا ہے۔
یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی نے امریکا کی طرف سے ممکنہ ٹیرف پر تحفظات ظاہر کیے تھے۔ ڈیووس میں ورلڈ اکنامک فورم سے خطاب کرتے ہوئے کارنی نے کہا کہ گرین لینڈ کے معاملے میں ٹیرف ناقابل قبول ہیں اور کینیڈا آرکٹک میں سلامتی اور خوشحالی کے لیے بامقصد مذاکرات کا حامی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ کینیڈا گرین لینڈ اور ڈنمارک کے ساتھ مضبوط تعلقات کو برقرار رکھے گا۔
صدر ٹرمپ کی یہ دھمکی اور کینیڈا کے مؤقف کے درمیان کشیدگی بڑھنے کا خدشہ ہے، جس سے بین الاقوامی تجارت اور شمالی امریکہ میں اقتصادی تعلقات پر اثر پڑ سکتا ہے۔
ٹرمپ کا کینیڈا پر 100 فیصد ٹیرف لگانے کا خدشہ، چین کے معاہدے پر تنبیہ







