اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف ترین گروپ کے رہنما اور سابق وزیر علیم خان نے سابق وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کی ہے۔
نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق علیم خان اور نوازشریف کی ملاقات لندن میں ہوئی جس میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور نواز شریف کے بیٹے بھی موجود تھے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نواز شریف اور علیم خان کی ملاقات بدھ کے روز ہوئی جو تقریباً تین گھنٹے جاری رہی۔
واضح رہےکہ حال ہی میں ترین گروپ میں شمولیت اختیار کرنے والے علیم خان جہانگیر ترین سے ملاقات کے لیے لندن روانہ ہوئے تھے۔









