بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

حسن نصراللہ کی شہادت، اسرائیل کو خفیہ آپریشن 9.5ارب روپے میں پڑا‘ اسرائیلی اخبار

کراچی (نیوز ڈیسک) اسرائیلی اخبار ہارٹز نے انکشاف کیا ہے کہ 27ستمبر 2024کو حزب اللہ کے سابق سربراہ حسن نصراللہ کو شہید کرنے والا اسرائیلی فوجی آپریشن مالی طور پر بھی ایک بڑا اور مہنگا اقدام تھا، جس پر مجموعی طور پر تقریباً 9ارب 44 کروڑ روپے(34 ملین ڈالر) خرچ ہوئے۔83 ٹن بم، چھ عمارتیں اور ایک ہدف،امدادی ٹیموں کو روکنے کیلئے اضافی بمباری، ہتھیاروں پر 1ارب89کروڑ روپے خرچ ہوئے،غزہ جنگ کی قیمت166کھرب 59 ارب روپے ، یمن پر ہر حملہ 3ارب88کروڑ روپے تک، جنگی اخراجات پر اختلاف ۔ یہ حساب اسرائیلی جنرل اسٹاف، وزارتِ خزانہ اور بینک آف اسرائیل سے حاصل کردہ شیکل میں موجود مالی معلومات کی بنیاد پر لگایا گیا۔رپورٹ کے مطابق، اس دن دوپہر کے وقت اسرائیلی جنگی طیارے حاتسریم ایئر بیس سے پرواز کر کے کم از کم 83 ٹن بموں سے لیس تھے، جنہیں بیروت کے جنوبی مضافات میں واقع چھ عمارتوں کے ایک کمپلیکس پر گرایا گیا، جہاں حسن نصراللہ موجود تھے۔آپریشن کی کامیابی یقینی بنانے کے لیے اسرائیلی طیاروں نے علاقے میں اضافی بمباری کر کے ایک طرح کا محاصرہ قائم کیا تاکہ امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ تک نہ پہنچ سکیں، 34ملین ڈالر میں سے تقریباً 1 ارب 89کروڑ روپے(6.8 ملین ڈالر) صرف اس حملے میں استعمال ہونے والے ہتھیاروں پر خرچ ہوئے، جبکہ باقی رقم پرواز کے اوقات، ایندھن اور علاقے تک رسائی روکنے کے لیے گرائے گئے اضافی اسلحے پر لگی۔اسی دن حزب اللہ نے جوابی کارروائی میں میزائل حملہ کیا، جسے روکنے کے لیے اسرائیل کو انٹرسیپٹرز استعمال کرنا پڑے، جن پر مزید کئی کروڑ شیکل خرچ ہوئے۔ہارٹز کے مطابق، 3 اکتوبر 2024 کو اسی طرز کے ایک اور حملے میں حسن نصراللہ کے نامزد جانشین ہاشم صفی الدین کو بھی شہیدکیا گیا، جبکہ اکتوبر کے آخر میں نعیم قاسم نے حزب اللہ کی قیادت سنبھالی۔