منڈی بہاؤالدین (نیوزڈیسک) منڈی بہاؤالدین میں سگے بھائیوں نے غیرت کے نام پر بہن کو بجلی کا کرنٹ لگا کر مارڈالا۔پولیس کا کہنا ہے کہ سگے بھائیوں نے بد چلنی کے شبہ میں بہن کو بجلی کا کرنٹ لگا کر ہلاک کیا، 35 سالہ خاتون مصباح کو سوتے میں پنکھے کی تار کا کرنٹ لگا کر قتل کیا گیا۔پولیس نے بتایا کہ قتل کی واردات کے بعد ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے، پوليس تھانہ صدر نے 2 ملزم خاور اور نعمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے جبکہ پولیس نے ملزم نعمان کو گرفتار بھی کر لیا ہے۔
سگے بھائیوں نے غیرت کے نام پر بہن کو کرنٹ لگا کرمارڈالا








