بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیر اعظم کے تیل کی قیمتوں میں کمی کی سمری طلب کرنے پر مفتاح اسماعیل کا ردعمل

اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے وزارت پیٹرولیم و خزانہ سے تیل کی قیمتوں میں کمی کی سمری طلب کرنے کے معاملے پر وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا مؤقف بھی سامنے آگیا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پیٹرول کی قیمتوں سے متعلق کل پیٹرولیم ڈویژن کی سمری آئے گی۔
مفتاح اسماعیل نے بتایا کہ کل ہی سمری وزیراعظم کو بھجوا کر ان کی ہدایت کے مطابق فیصلہ ہوگا۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان بھی کل ہی کیا جائے گا۔