لندن(نیوزڈیسک) عالمی منڈی میں خام تیل قیمت میں کمی کا رجحان جاری، منگل کو برطانوی خام تیل برینٹ 100 ڈالر فی بیرل سے نیچے آگیا۔برطانوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق برینٹ کی قیمت7. 62 ڈالر یعنی سات اعشاریہ ایک فیصد کمی کے بعد ننانوے اعشاریہ اڑتالیس ڈالر فی بیرل ہوگئی جبکہ امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت سات اعشاریہ انہتر ڈالر یعنی سات اعشاریہ تین فیصد کم ہوکر چھیانوے اعشاریہ بیالیس ڈالر فی بیرل پر آگئی ہے۔









