بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 تازہ ترین

پاکستان نے صاف توانائی کی جانب منتقلی کو قومی ترجیح بنا لیا: صدر زرداری

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان نے صاف توانائی کی جانب منتقلی کو قومی ترجیح بنا لیا، آلودگی سے پاک توانائی جامع ترقی اور موسمیاتی اہداف کے لیے ناگزیر ہے۔
صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ممالک میں شامل ہے، حکومت کی پالیسی میں آلودگی سے پاک توانائی کو مرکزی حیثیت حاصل ہے، پاکستان نے 2030 تک 30 فیصد الیکٹرک گاڑیوں کا ہدف مقرر کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شدید سموگ اور فضائی آلودگی عوامی صحت کے لیے بڑا چیلنج بن چکی ہے، فضائی آلودگی کے سماجی و معاشی اثرات تشویشناک ہیں، کم کاربن ترقی پاکستان کی قومی موسمیاتی پالیسی کا اہم ستون ہے، پاکستان کے توانائی مکس میں 35 فیصد صاف اور قابل تجدید توانائی شامل ہے۔

صدر زرداری نے واضح کیا کہ پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے لیے توانائی کے مؤثر استعمال پر ناگزیر ہے، صاف توانائی ماحولیاتی نہیں بلکہ معاشی ضرورت بھی ہے، آلودگی سے پاک توانائی روزگار اور ٹیکنالوجی کی ترقی کا ذریعہ ہے، پاکستان قابل اعتماد اور پائیدار توانائی نظام کی تعمیر کے لیے پُرعزم ہے۔

آسٹریلیا کے قومی دن پر مبارکباد

علاوہ ازیں صدر آصف زرداری نے آسٹریلیا کے قومی دن پر گورنر جنرل اور عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان آسٹریلیا کے ساتھ دوستانہ اور تعمیری تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، پاکستان،آسٹریلیا شراکت داری باہمی احترام اور مشترکہ جمہوری اقدار پر مبنی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تجارت، سرمایہ کاری اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون مزید فروغ پائے گا، پاکستان کا آسٹریلیا کے ساتھ امن اور مشترکہ خوشحالی کے لیے قریبی تعاون کے لیے پرعزم ہے، موسمیاتی مزاحمت اور جدت میں پاکستان،آسٹریلیا تعاون کے نئے مواقع موجود ہیں۔

صدر مملکت نے علاقائی و عالمی امور میں پاکستان اور آسٹریلیا کا تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ اعلیٰ سطح کے روابط سے باہمی تفہیم مزید مضبوط ہوگی۔

تازہ ترین
کرکٹ
برمنگھم ٹیسٹ: پاکستان ٹیم دوسری اننگز میں 449 رنز بنا کر آؤٹ، انگلینڈ کو فتح کے لیے 130 رنز کا ہدف
پٹرول
عوام کے لیے معاشی جھٹکا: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ، نوٹیفکیشن جاری
ملاقات
پی ٹی آئی وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، آل پارٹیز کانفرنس اور پی ٹی آئی کے احتجاج میں شرکت کی دعوت دیدی
بارش الرٹ
پنجاب اور خیبرپختونخوا میں کل سے 17 ستمبر تک طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری، پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور فلیش فلڈ کا خدشہ
رضا اللہ
رضا اللہ کا ایجبسٹن میں تاریخی کارنامہ، پہلے ہی ٹیسٹ میں تیز ترین نصف سنچری کا نیا ریکارڈ قائم
طارق سمیر
آئی ایم ایف وفد کی آمد اور چینی اسکینڈل، پی ٹی آئی رہنما علی عمران اور صحافی طارق سمیر میں شدید تلخ کلامی
شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف کا بجلی کی بڑھتی لوڈشیڈنگ پر شدید برہمی کا اظہار، کسی علاقے میں 2 گھنٹے سے زائد لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت
چوہدری محمود بشیر
مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی چوہدری محمود بشیر ورک انتقال کر گئے