بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ن لیگی امیدوار نذیر چوہان کو دیکھ کر لوٹے لوٹے کے نعرے لگ گئے

لاہور(نیوزڈیسک )پی ٹی آئی سے منحرف ہوکر ن لیگ کے ٹکٹ پر ضمنی الیکشن لڑنے والے نذیر چوہان کو دیکھ کر ان کے حلقے کے عوام نے لوٹے لوٹے کے نعرے لگا دیے۔تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ منگل کے روزاس وقت پیش آیا جب پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 167 سے ن لیگی امیدوار نذیر چوہان کے لیے انتخابی مہم چلانے نکلے، وہ جیسے ہی اپنے حلقہ انتخاب میں گئے وہاں کے عوام نے انہیں دیکھ کر لوٹے لوٹے کے نعرے بلند کردیے۔
ن لیگی امیدوار نذیر چوہان اپنی اتنخابی مہم کے سلسلے میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرنے گرین ٹاؤن پہنچے جہاں ان کو دیکھتے ہی اہل علاقہ جمع ہوگئے اور لوٹے لوٹے کے نعرے بلند کردیے جس سے نذیر چوہان بھی ہکا بکا رہ گئے۔
سخت ترین عوامی ردعمل کے بعد ن لیگی امیدوار نذیر چوہان کارنر میٹنگ چھوڑ کر وہاں سے چلے گئے اور موقع پر موجود پولیس کی بھاری نفری نے انہیں ہجوم سے باہر نکالا۔